نواز شریف: پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے لیے حکومتی کوششوں میں دوبارہ تیزی کیوں آ رہی ہے؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے لیے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات ہوں گیمشیر اطلاعات شبلی فراز نے جمعے کو اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نواز شریف نے ’قانون کا مذاق اڑایا بیماری کو بہانا بنا کر ملک سے فرار اختیار کی۔ انھیں واپس آ کر جوابدہ ہونا چاہیے ہم نیب سے مطالبہ کریں گے کہ دفتر خارجہ کے ذریعے انگلینڈ کی حکومت سے کہہ کر انھیں نواز شریف کو وطن واپس بھیجا جائے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انھیں واپس لانا ضروری ہو گیا ہے۔ تاہم مسلم لیگ نواز کی جانب سے بارہا اسے سیاسی انتقام قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں ایسی قیاس آرائیاں بھی گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور نواز شریف کے درمیان علاج کے عوض بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کی گئی مبینہ ڈیل ختم ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کیا حکومت نواز شریف کو پاکستان واپس لا سکے گی؟توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریمریم نواز پر پتھراؤ ’وردی والوں نے کیا، حکومت کا ’بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی‘ پر شک

Comments

Popular Posts

NEW FEATURE OF FACEBOOK FOR UNIVERSITY STUDENT

How to save Pakistani economic (must read)

First Nigerien scientist to work for Nasa