ہواوے گوگل پر جوابی وار کیلئے تیار، اہم اعلان کر دیا
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنے تیار کردہ ہارمونی آپریٹنگ سسٹم سے لیس سمارٹ فونز 2021ءمیں متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا تاہم ہارمونی او ایس سے لیس فونز کی تیاری ہواوے موبائل سروسز سے مشروط ہے یعنی کمپنی کتنی بڑی تعداد میں ایپس کو اپنی ایپ گیلری کا حصہ بناپاتی ہے ہواوے موبائل سروسز امریکی پابندیوں کے باعث گوگل پلے سروسز تک رسائی ختم ہونے پر متعارف کرائی گئی تھیں اور اب تک ہواوے ایپ گیلری میں 96 ہزار ایپس کو شامل کیا جاچکا ہے جو جولائی میں 81 ہزار اور مارچ میں 60 ہزار تھی اس کے مقابلے میں گوگل پلے اور ایپل یپ سٹور میں ایپس کی تعداد لاکھوں میں ہے..... اپنے ایکوسسٹم میں مزید ایپس کو لانے کیلئے ہواوے نے ہارمونی او ایس 2 کے بیٹا ورژن کا اعلان کیا ہے جو موبائل ڈویلپرز کیلئے رواں سال کے آخر تک متعارف ہوگا جبکہ اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ فی الحال ہواوے فونز پر اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہی استعمال ہو گا ہواوے کے نئے یوزر انٹرفیس ای ایم یو آئی 11 کو بھی ڈویلپر کانفرنس میں متعارف کرایا گیا...