Japan expert kills corona virus through ultraviolet rays

   کورونا وبا کے دوران بالائے بنفشی یا الٹرا وائلٹ روشنی سے وائرس کے خاتمے پر اچھے خاصے دعوے کیے گئے لیکن اب جاپانی ماہرین نے اس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کورونا وائرس کو ختم کرنے کا پہلا سائنسی ثبوت پیش کردیا

جاپان کی ہیروشیما یونیورسٹی کے سائنس دانوں ںے ثبوت کے ساتھ کہا ہے کہ اگر الٹرا وائلٹ سی روشنی کی 222 نینومیٹر ویولینتھ طولِ موج کی شدت استعمال کی جائے تو یہ انسانی جلد کے لیے بے ضرر ہوتی ہے اور بہت مؤثر انداز میں کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے

اس روشنی کو بعید بالائے بنفشی یا فار الٹرا وائلٹ شعاع بھی کہا جاتا ہے قبل ازیں کورونا وائرس کی پرانی اقسام کے خلاف اسے مؤثر دیکھا گیا تھا لیکن اب پہلی بار اس سے 2020ء میں دہشت کی علامت بننے والے کورونا وائرس کا خاتمہ کیا گیا ہے

اس تحقیق کی تفصیلات امریکن جرنل آف انفیکشن کنٹرول میں شائع ہوئی ہیں تحقیق کے مطابق تجرباتی طور پر ان شعاعوں کو کی ایک بڑی کالونی پر صرف 30 سیکنڈ کے لیے ڈالا گیا تو 99.7 فیصد جرثومے بالکل ختم ہوگئے جو ایک اہم کامیابی ہے

اس کے بعد ایک محلول میں شامل ایسے ہی وائرس پر بھی 222 نینومیٹر کی الٹرا وائلٹ شعاع کو آزمایا گیا اور یکساں نتائج برآمد ہوئے اس شدت کی روشنی انسانی جلد کی نچلی سطح تک نہیں پہنچتی اور یوں انسانی استعمال کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس روشنی سے تجربہ گاہوں ہسپتالوں اور حفاظتی لباس کو بھی کورونا وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

اس کے باوجود جاپانی ماہرین اس ٹیکنالوجی کو انسانوں کے لیے مزید محفوظ بنانے کے لیے مزید تجربات کررہے ہیں۔ یہ تحقیق جامعہ ہیروشیما کے سی او وی امن منصوبے کے تحت کی جارہی ہے جس میں کئی ادارے اور تجربہ گاہیں شامل ہیں۔

Comments

Popular Posts

NEW FEATURE OF FACEBOOK FOR UNIVERSITY STUDENT

How to save Pakistani economic (must read)

First Nigerien scientist to work for Nasa