ٹافیاں بنانے والی کمپنی کے مالک نے دلچسپ مقابلے کا اعلان کردیا، جیتنے والے خوش نصیب کوفیکٹری تحفے میں دی جائے گی




نیویارک

مانیٹرنگ ڈیسک معروف جیلی بینز بنانے والی امریکی کمپنی کے مالک نے لکی ڈراءمیں جیتنے والے کو فیکٹری ہی انعام میں دینے کا اعلان کر دیا اے بی سی کے مطابق ڈیوڈ کلین نامی اس شخص نے 1976ءمیں کیلیفورنیا کے شہر فیئرفیلڈ میں اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جس کی فیکٹریاں اب امریکہ بھر میں موجود ہیں ڈیوڈ کلین نے گولڈن ٹکٹ ٹریژر ہنٹس کے نام سے امریکی شہریوں کو اس کمپنی کی فیئرفیلڈ میں واقع فیکٹری جیتنے کا موقع دے دیا ہے

اس سکیم میں شہریوں کو سونے کے نیکلس خریدنے ہوں گے اور ہر نیکلس کے ساتھ انہیں ایک کوڈ دیا جائے گا۔ جو لوگ بھی اس میں فاتح ہوں گے انہیں 5ہزار ڈالر کی رقم انعام میں دی جائے گی اور ایک خوش نصیب گرانڈ پرائز جیتے گا۔ اسے مذکورہ کینڈی فیکٹری کی چابی انعام میں دی جائے گی۔ اس انعامی سکیم میں حصہ لینے والوں کو 50ڈالر کی رقم خرچ کرنی ہو گی اور کوڈ کا حامل نیکلس خریدنا ہو گا 

Comments

Popular Posts

NEW FEATURE OF FACEBOOK FOR UNIVERSITY STUDENT

How to save Pakistani economic (must read)

First Nigerien scientist to work for Nasa