Who Wants To Be A Millionaire

 


برطانوی ٹی وی نیٹ ورک آئی ٹی وی کے معروف گیم شو ’ہو وانٹس ٹو بی اے میلینئر                                                  Who Wants To Be A Millionaireکی گزشتہ قسط میں تاریخ کے ایک ٹیچر نے شو کی تاریخ کا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی علاقے شروپشائر کا رہائشی تاریخ کا57سالہ ٹیچر ڈونلڈ فیئر گزشتہ شو میں ہاٹ سیٹ پر تھا جس نے صرف 20منٹ میں میزبان کے تمام سوالوں کے جوابات بلا کسی ہچکچاہٹ کے دے کر 10لاکھ پاﺅنڈ تقریباً 21کروڑ 24لاکھ روپےکا جیک پاٹ جیت لیا۔ ڈونلڈفیئر 14سال میں پہلا آدمی ہے جو جیک پاٹ تک پہنچا ورنہ اس سے پہلے اتنے سالوں سے لوگ یا تو جیک پاٹ تک پہنچنے سے پہلے ہار جاتے تھے یا پھر کم رقم پر اکتفا کرکے ہاٹ سیٹ چھوڑ دیتے تھے۔ اس ریکارڈ کے ساتھ تمام سوالوں کے جواب صرف 20منٹ میں دے ڈالنا شو کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ آج تک ہاٹ سیٹ پر بیٹھے کسی شخص نے اتنے کم وقت میں تمام سوالوں کے درست جواب نہیں دیئے


Comments

Popular Posts

NEW FEATURE OF FACEBOOK FOR UNIVERSITY STUDENT

How to save Pakistani economic (must read)

First Nigerien scientist to work for Nasa