NEW FEATURE OF FACEBOOK FOR UNIVERSITY STUDENT

فیس بک نے بنیادی طور پر ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کو باہم رابطے کا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے خیال سے جنم لیا تھا اب بالآخر فیس بک واپس اسی ڈگر کی طرف پلٹ آیا ہے اور طالب علموں کی آسانی اور انہیں اپنے کلاس فیلوز سے رابطے میں رکھنے کے لیے ایک انتہائی اہم فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے میل آن لائن کے مطابق اس فیچر کا نام کیمپس رکھا گیا ہے جس میں طالب علموں کو ایک نئی پروفائل بنانی ہو گی اس نئی پروفائل میں نام پروفائل پکچر اور دیگر معلومات ان کی اصل فیس بک پروفائل سے امپورٹ کی جائیں گی تاہم وہ ان معلومات کو ایڈٹ کرکے اپنی کلاس مضامین اور دیگر تفصیل اس میں شامل کر سکتے ہیں

اس طرح جن طالب علموں کی کلاس اور مضامین ایک جیسے ہوں گے وہ باہم رابطے میں رہیں گے۔ کیمپس کے فیچر کے تحت اپنی پروفائل بنانے والے طالب علموں کے لیے نیوزفیڈ بھی الگ سے ہو گی جس پر ان کے تعلیمی ادارے کے متعلق ہی پوسٹس ظاہر ہوں گی جو اس ادارے کی انتظامیہ اور طالب علموں کی طرف سے کی جائیں گی کہا جا رہا ہے کہ نوجوان نسل فیس بک کو چھوڑ کر ٹک ٹاک انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی طرف متوجہ ہو رہی ہے۔ چنانچہ فیس بک کی طرف سے نوجوانوں کو واپس اپنی طرف راغب کرنے کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر فی الوقت امریکہ کے 30کالجز و یونیورسٹیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے جن میں براﺅن ڈوک جارجیا سٹیٹ جانز ہوپکنز، یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم اس فیچر میں ہارورڈ یونیورسٹی کو شامل نہیں کیا گیا جہاں سے فیس بک نے جنم لیا تھا۔

 

Comments

Popular Posts

How to save Pakistani economic (must read)

First Nigerien scientist to work for Nasa