کراچی میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 23 افراد ہلاک
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں
کراچی میں موسلادھار بارش کا تازہ سلسلہ جمعرات کی صبح شروع ہوا اور حکام کے مطابق شام تک 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے
کراچی شہر کے متعدد علاقوں میں منگل کو ہونے والی شدید بارش کے بعد اب تک بحالی کا کام نہیں ہو سکا تھا اور جمعرات کو ہونے والی شدید بارش نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوان بھی شریک ہیں
سندھ حکومت نے شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر جمعے کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل سے ہی’رین ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعرات کی شب جیو ٹی وی کے پروگرام شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے رابطے کی کوشش کریں تو ان کا وزیراعظم سے رابطہ نہیں ہو پاتا۔
view my profile on daily basis I will share an important knowledge
ReplyDelete