رومی آج بھی امریکہ میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شاعر کیوں ہیں؟
ان کی وفات کے سینکڑوں سال بعد بھی اب تک رومی کے کام کو پڑھا جاتا اس کا ورد کیا جاتا ہے اسے موسیقی کے ساتھ گایا جاتا ہےاور ناول نظموں موسیقی اور فلم کے لیے اس سے تحریک حاصل کی جاتی ہے مگر آخر ان کا کلام اب تک اتنا مقبول کیوں ہے؟
قرون وسطیٰ کے فارسی صوفی شاعر جلال الدین محمد رومی کی سرمستی میں ڈوبی شاعری کی لاکھوں کاپیاں گذشتہ برسوں کے دوران امریکہ اور دنیا بھر میں فروخت ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔ 813 سال قبل وہ سنہ 1207 میں پیدا ہوئے تھے اور آج بھی دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کی کوئی کمی نہیں
رومی کی سوانح 'سیکریٹس آف رومی' نامی کتاب کے مصنف بریڈ گوچ کہا کہنا ہے کہ’ان کی شخصیت صدیوں سے اسی قدر بلند و بالا اور جاذبِ نظر ہے۔‘
گوچ فرینک اوہارا اور فلینری او کونّر پر اپنی تنقیدی تصنیف کے لیے بھی مشہور ہیں گوچ کہتے ہیں کہ رومی کی زندگی کا نقشہ 2500 میل پر محیط ہے۔ رومی نے اپنی جائے پیدائش بلخ سے سفر شروع کیا۔ یہ جگہ اب تاجکستان میں ہے۔ وہاں سے وہ ازبکستان کے شہر سمرقند سے ہوتے ہوئے ایران اور شام گئے جہاں دمشق اور حلب میں انھوں نے اپنی جوانی کے عالم میں تعلیم حاصل کی
Good
ReplyDelete