زیر سمندر پہاڑی سلسلہ جسے تین ملک فتح کرنا چاہتے ہیں
دنیا کا سب سے پُراسرار پہاڑی سلسلہ کسی نقشے پر نظر نہیں آتا۔ زمین کے مختلف علاقوں کو سمجھنے کے لیے کئی مقبول نقشے استعمال ہوتے ہیں جس میں دنیا بظاہر ہموار دکھائی دیتی ہے۔ ان میں سے ایک میرکیٹر پروجیکشن ہے مگر آپ اس پہاڑی سلسلے کو یہاں نہیں دیکھ سکتےاسی طرح پیٹرز پروجیکشن اس سے بھی زیادہ مقبول اور درست متبادل نقشہ ہے لیکن یہاں بھی آپ کو یہ پہاڑی سلسلہ نہیں ملے گا۔
گھومتے نقشے میں قطب شمالی پر پلاسٹک کا ایکسل اسے چھپائے رکھتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں دیکھنے لائق کچھ نہیں۔
لیکن یہی وہ مقام ہے جہاں آپ کو لمانوسوو رِج کا پہاڑی سلسلہ ملے گا۔ یہ سائبیریا سے شروع ہوتے ہوئے پہلے گرین لینڈ سے گزرتا ہے اور کینیڈا تک پھیلا ہوا ہے۔
یہ 1700 کلومیٹر سے زیادہ پھیلا ہوا ہے۔ اس کا بلند ترین مقام سمندر کی تہہ سے تین اعشاریہ چار کلومیٹر کی اونچائی پر موجود ہے۔
یہ پہاڑی سلسلہ زیادہ مقبول نہیں لیکن یہ تین ممالک کے اس تنازعے کا مرکز بنا ہوا ہے جو قطب شمالی کے گرد سمندری علاقے پر اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈنمارک کے مطابق یہ پہاڑی سلسلہ اس کے خود مختار علاقے گرین لینڈ کا حصہ ہے۔ روس کے مطابق یہ علاقہ ایک سائبرین جزیرے کا حصہ ہے۔ اور کینیڈا کے مطابق یہ اس کے ایلزمیئر جزیرے کا حصہ ہے۔
IAM TRYING TO PROVIDE AN EFFICIENT KNOWLEDGE
ReplyDelete