Popular Posts
نصرت فتح علی خان: دربار لسوڑی شاہ پر قوالی سے شہنشاہ قوالی تک کا سفر
21 ستمبر کو دنیا بھر میں الزائمرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس سال بی بی سی نے اسی سلسلے میں ....’میوزک میموریز‘ کے نام سے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے جس میں موسیقی کے ذریعے ڈیمینشیا کا شکار افراد کی یادیں لوٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سیریز کے تحت بی بی سی اردو نے پاکستان کی سب سے مقبول آواز کے مالک، استاد نصرت فتح علی خان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں کا احاطہ کیا ہے۔ سنہ 1960 کی دہائی میں فیصل آباد کے صوفی بزرگ سائیں محمد بخش عرف لسوڑی شاہ کے دربار پر ایک کم عمر نوجوان نعتیہ اور عارفانہ کلام پڑھ رہا ہے۔ یہ بظاہر کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ پنجاب کا یہ لڑکا دنیائے موسیقی میں ’شہنشاہِ قوالی‘ بن جائے گا۔ اس کا تعلق تو قوال گھرانے سے ہی تھا۔ اس جیسے کئی نوجوانوں کو بچپن سے ہی سُر، تال اور لے کا نصاب پڑھایا جاتا تھا، وہ چاہیں نہ چاہیں۔ لیکن یہ کم عمر لڑکا اپنے سُروں کی پختگی اور لے کی اٹھان میں اتنی مہارت رکھتا تھا کہ اسے سننے والے اس کے سحر میں کھو جاتے تھے۔ قیام پاکستان سے قبل انڈیا کے شہر جالندھر سے ہجرت کر کے آئے پٹیالہ گھرانے کے اس سپوت کا نام تھا نص...
فیس بک نے سمارٹ عینک متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو ایسی خاصیت کی حامل ہوں گی کہ جان کر آپ سے انتظار نہیں کیا جائے گا
فیس بک نے سمارٹ عینک متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو ایسی خاصیت کی حامل ہوں گی کہ جان کر لوگ ابھی سے انہیں متعارف کروائے جانے کا انتظار کرنے لگیں گے میل آن لائن کے مطابق فیس بک کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ چشمے بنانے والی معروف کمپنی رے بین کے اشتراک سے یہ سمارٹ عینک تیار کرنے جا رہی ہے جو آئندہ سال متعارف کروا دیئے جائیں گے رپورٹ کے مطابق یہ ’رے بین‘ کے عام چشموں کی طرح نہیں ہوں گے بلکہ ان میں ریکارڈنگ کی سہولت ہو گی اور ممکنہ طور پر یہ ’وائس ایکٹیویٹڈ اسسٹنٹ.... کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ بہرحال فیس بک کی طرف سے تاحال اس کے فیچرز کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم فیس بک کی طرف سے یہ تصدیق کر دی گئی ہے کہ یہ چشمے صارف کے سمارٹ فون کے ساتھ کنیکٹ ہوں گے اور فون کے ذریعے ہی انہیں آپریٹ کیا جائے گا۔ویب سائٹ ....Verge....نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ان چشموں کے شیشوں پر موبائل فون کی سکرین نمودار ہو جایا کرے گی اور لوگ صرف چشمے پہن کر ہی فون آپریٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے.....

Good
ReplyDelete